• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی، سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، حافظ حمد اللہ


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیا ہے اور کہا کہ خیبرپختونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام بلدیاتی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو شکست دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر وفاقی وزراء الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس حکومتی وزراء کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیکر کارروائی کرے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو سیاست کے بجائے فلم انڈسٹری میں سلطان راہی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، گنڈاپور آج کل خوش ہے کہ ان کے لیڈر نے بھنگ کی کاشت شروع کردی۔

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ بھنگ کے بعد آپ کو بلیک لیبل شہد استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہاکہ نا اہل وزیر نےمقبوضہ کشمیر کو نریندر مودی کے ہاتھوں میں بیچ دیا، قوم ان سے بہت جلد حساب مانگے گی۔

پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کا نہیں کلبھوشن جادیو کا وکیل بنا ہوا ہے، عمران خان کی بے ایمانی ثابت کرنے کے لیے سابقہ اہلیہ اور جسٹس(ر) وجیہ الدین کی گواہی کافی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کرپٹ بھی اورنااہل بھی ہے۔

تازہ ترین