• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا، عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر فٹ بال کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جولائی تا اکتوبر 2021 میں 50.148 ملین ڈالر کی فٹ بال برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 42.780 ملین ڈالر کی فٹ بال کی برآمدات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی مصنوعات کی کل برآمدات میں جولائی تا اکتوبر 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 105.120 ملین ڈالر کی کھیلوں کی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 87.070 ملین ڈالر کی سپورٹس مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

تازہ ترین