کراچی(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس دن ہاتھ اُٹھ گیا، حکومت ایک دن نہیں ٹھہر سکے گی، حکومت بیساکھیوں پر ہے، جس دن بیساکھیاں ہٹیں گی اس دن نظام ٹھیک ہوجائے گا ، حکومت نے عوامی فلاح کا ایک کام نہیں کیا ، اسپیکر بلدیاتی الیکشن لڑنے والوں میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں، چیئرمین نیب اور عدالتیں بڑے بڑے اسکینڈلز پر خاموش ہیں، جو خود کام نہیں کرتا، دوسروں کے کام کا کریڈٹ لیتا ہے ، وزرا کوئی ایک کام بتائیں جو شروع کیا ہو ۔