• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کی تصویر شیئر کی جو کہ گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات کی تقریب کے دوران لی گئی تھی۔

پی پی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ماں اپنے بیٹے کی شادی میں خوبصورت لگ رہی ہے۔‘

مریم نواز نے جنید صفدر کی بارات کے لیے ایک شاندار بوٹل گرین رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا جس پر گولڈن رنگ کا کام تھا۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے گولڈن اور سبز رنگ کی خوبصورت جیولری پہنی، خوبصورت شرارے میں مریم نواز کا لُک روایتی لگا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین