• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنگ فائدہ مند، سزا ہیروئن سے الگ کرنا اچھی بات، سپریم کورٹ

بھنگ فائدہ مند، سزا ہیروئن سے الگ کرنا اچھی بات، سپریم کورٹ


اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا ہے کہ بھنگ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے اور انسانی اعصاب کیلئے قوت بخش ہے،مختلف ممالک میں اسے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پہلے بھنگ اور ہیروئن کی سزا برابر تھی، اگربھنگ اور ہیروئن کی سزا الگ الگ کی جا رہی ہے تو یہ خوش آئند ہے، بھنگ ہیروئن سے کم خطرناک نشہ ہے۔

سپریم کورٹ میں منشیات کے ملزمان کی سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین کو تحریری معروضات جمع کرانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سینیٹ کی ایک کمیٹی منشیات کے ملزمان سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے، سینیٹ کی کمیٹی میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ حکومت جو قانون سازی کر رہی ہے اس میں مختلف منشیات کی نوعیت کے مطابق سزائیں ہونگی۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھنگ اور ہیروئن کی سزا برابر تھی، اگربھنگ اور ہیروئن کی سزا الگ الگ کی جا رہی ہے تو یہ خوش آئند ہے، بھنگ ہیروئن سے کم خطرناک نشہ ہے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ بھنگ تو بہت سی بیماریوں کا علاج اور انسانی اعصاب کیلئے قوت بخش ہے۔

تازہ ترین