• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹاپ ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستان کی سپر ماڈل مشک کلیم گزشتہ روز قریبی دوست نادر ضیاء کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

مشک کلیم کی نکاح کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہیں۔


ان تصاویر میں مشک کلیم اپنے شوہر نادر ضیاء کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

مشک کلیم اپنے نکاح پر سفید رنگ کے جوڑے کے ساتھ ہلکے میک اَپ اور جیولری میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ مشک کلیم نے پچھلے ماہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔



تازہ ترین