• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کے بیان پر گنگولی سے سوال کرنا چاہیے: سنیل گواسکر

کوہلی کے بیان پر گنگولی سے سوال کرنا چاہیے: سنیل گواسکر
کوہلی کے بیان پر گنگولی سے سوال کرنا چاہیے: سنیل گواسکر

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ کپتانی کے معاملے پر ویرات کوہلی کے بیان پر معاملات سُلجھانے کے لیے سارو گنگولی بہترین شخص ہیں لہٰذا اُن سے اس بارے میں سوال کرنا چاہیے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ کوہلی کے تبصرے حقیقت میں بی سی سی آئی کو تصویر میں نہیں لاتے اور ہمیں بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی سے پوچھنے چاہیے کہ یہ متضاد بیان کیوں سامنے آرہے ہیں کیونکہ وہی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔‘

سنیل گواسکر نے کہا کہ ’سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کو سامنے آکر واضح کرنا چاہیے کہ کس کرکٹر کو باہر کیا گیا ہے اور کسے چُنا گیا ہے اور اس کے لیے ایک پریس ریلیز کافی اچھی ثابت ہوتی ہے کیونکہ تمام وجوہات بتانے والی ایک اچھی پریس ریلیز زندگی کو بہت آسان بنا دیتی ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سلیکٹرز ہیں جن کے پاس سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کا مکمل اختیار ہوتا ہے، کپتان تو صرف ایک شریک منتخب نان ووٹنگ ممبر ہے۔‘

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے بعد بھارتی کرکٹ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی سیریز میں روہت شرما کو ٹیسٹ سے باہر رکھا گیا جبکہ ویرات کوہلی نے ون ڈے کھیلنے سے معذرت کرلی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ میں سلیکشن کے لیے دستیاب تھا، دستیاب ہوں اور ہمیشہ بھارتی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہا ہوں، میں ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے لیے بے تاب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کا خود کہا سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کا پوچھا اور بتایا کہ میں ون ڈے کا کپتان نہیں ہوں، ون ڈے ٹیم کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، کپتان نہ ہونے کا کہا گیا تو ٹھیک ہے۔

تازہ ترین