• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں شدید دھند، فلائٹ اور ٹرین شیڈول متاثر


لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں فلائٹ اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

دھند کی وجہ سے لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ لاہور آنے والی 4 پروازوں کو اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔ دھند کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

دھند کے باعث بہاولپور میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا جبکہ فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں دھند کے باعث کار نہر میں گر گئی۔

علاوہ ازیں فیصل آباد اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کی بدترین صورتِ حال ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گزشتہ روز دلی کا پہلا اور لاہور کا دوسرا نمبر رہا۔ 

تازہ ترین