• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان قرنطینہ میں بھی کرینہ سے ملنے آگئے

بالی ووڈ کے نواب، اداکار سیف علی خان کورونا وائرس کا شکار اپنی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور خان سے قرنطینہ میں بھی ملنے کے لیے آگئے۔

کرینہ کپور خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک اپنے شوہر، اداکار سیف علی خان کی تصویر شیئر کی ہے۔

سیف علی خان اس تصویر میں سرخ ٹی شرٹ اور جینس پہنےسڑک کے دوسری طرف عمارت کے ٹیرس پر کھڑے گرم چائے پیتے نظر آرہے ہیں جبکہ کرینہ اس کے سامنے والی عمارت کی بالکنی میں کھڑی ہیں جہاں انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ تو ہم ابھی کورونا کے دور میں بھی ایک دوسرے سے محبت میں ہیں‘۔ 

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

ان سے متعلق ممبئی کی میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور خان،  امریتا اروڑا اور دیگر بالی ووڈاداکاراؤں نے حال ہی میں کوویڈ-19 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی پارٹیوں میں شرکت کی جس کی وجہ سے یہ کورونا کا شکار ہوئیں۔ 

تازہ ترین