• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربھجن سنگھ کے قصوں پر امیتابھ بھی قہقہے لگانے پر مجبور

بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کئی برس سے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے میزبان ہیں، سیزن 13 کی ایک قسط کا پرومو آن ایئر ہوا ہے، جس میں عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ شو کا حصہ بنے ہیں۔

اس شو کے دوران امیتابھ بچن، عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ میں دلچسپ گفتگو ہوئی، جس نے شرکاء کو ہی نہیں دیکھنے والوں کو بھی قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔

اس دوران ایک موقع پر ہربھجن سنگھ سچن ٹنڈولکر کی نیٹ پریکٹس سے متعلق ایک قصہ سنایا تو بالی ووڈ لیجنڈ لوٹ پوٹ ہوگئے۔

امتیابھ بچن نے دونوں مہمانوں سے مزہ لینے کے لیے کہا کہ آپ دونوں کا غصہ بہت شہرت رکھتا ہے، اس پر عرفان پٹھان نے ہاتھ میں دو گیندیں پکڑلیں۔

عرفان پٹھان کے ہاتھ میں 2 گیندیں دیکھ کر بالی ووڈ لیجنڈ حیرت زدہ ہوئے، چہرے کے تاثرات ایسے بدلے جیسے یہ گیندیں ابھی انہیں ماردی جائیں گی۔

اس پر بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے امتیابھ بچن کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ سر آپ بالکل فکر نہ کریں، ہمارا سارا غصہ ان گیندوں پر نکل جائے گا۔

اس بات کو امتیابھ بچن نے خوب سراہا اور تالیاں بجائیں، جس پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ سر فلم نگری میں ’اینگری ینگ مین‘ کا خطاب تو آپ کے پاس ہے۔

ایک موقع پر ہربھجن سنگھ نے عرفان پٹھان کو چھیڑتے ہوئے کہا کہ یہ کھانے میں نمبر ون ہے، ہم ایک ہاتھ سے کھاتے ہیں، یہ دونوں ہاتھوں سے کھاتا ہے، اتنا کھاتا ہے کہ چار لوگوں کا کھانا اکیلے نمٹادے۔

اس پر امتیابھ بچن نے عرفان پٹھان کی طرف داری لی اور ان کے اس عمل کی تعریف کی، اس پر بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ سر دونوں ہاتھوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

پروگرام کے دوران امتیابھ بچن نے دونوں کرکٹرز سے وہ نام پوچھا، جس سے وہ خوفزدہ ہوئے ہیں، اس پر ہربھجن سنگھ نے 1998ء کا سچن ٹنڈولکر کا نیٹ پریکٹس کا ایک واقعہ شیئر کیا تو امتیابھ بچن نے قہقہے لگادیے۔

ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں مجھے سچن ٹنڈولکر سے ڈر لگتا تھا، کہ ہم سے ان کی شان کے خلاف کوئی بات نہ نکل جائے، ایک بار نیٹ پریکٹس میں بال کروائی تو اپنے سر کو بلانے والے انداز میں ہلایا، ایسا ہی دوسری گیند پر کیا تو میں اُن کے پاس چلاگیا اور پوچھا کیا آپ نے کچھ کہنا ہے؟

سچن ٹنڈولکر نے جواب میں کہا نہیں تو، اس کے بعد تیسری گیند پر جب انہوں نے پھر سر ہلایا تو میں اُن کے پاس ایک بار پھر چلاگیا، اُن کے جواب کے بعد میں دوبارہ کبھی قریب نہیں گیا، دراصل مجھے بعد میں پتا چلا کہ سچن کا یہ انداز ہلمنٹ درست کرنے کے لیے تھا، یہ بات امتیابھ اتنی دلچسپ لگی کہ اُن کے قہقہے لگ گئے۔

بالی ووڈ لیجنڈ نے دوران گفتگو کرکٹرز کی انگریزی کا تذکرہ بھی چھیڑا تو ہربھجن سنگھ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ابتدائی دنوں کا قصہ سنایا کہ وہاں ہر کھلاڑی سے کئی فارم بھروائے گئے، جن میں ذاتی نوعیت سے لے کر پسند نا پسند تک کے سوالات تھے، ہمارے ایک کھلاڑی نے مدر ٹنگ کے خانے میں ’پنک‘ لکھ دیا تھا۔

تازہ ترین