• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کے ولیمے پر بھی مریم نواز کے جوتے اور کپڑے توجہ کا مرکز

مریم نواز، فوٹو ، انسٹاگرام
مریم نواز، فوٹو ، انسٹاگرام

 مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی دیگر تقریبات کی طرح ولیمے میں بھی جلوے بکھیرتی رہیں۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی میک اپ آرٹسٹ اور فوٹوگرافر نے تصویریں شیئر کیں جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد ان کے لباس اور جوتوں پر تبصرے کرنے لگی۔


مریم نواز نے ولیمے کی تقریب کے لیے گہرے نیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جسے ڈیزائنر ندا ازور نے تیار کیا۔

ہلکے میک اپ اور جیولری کے ساتھ مریم نواز نے انٹرنیشنل برانڈ منولو بلہینک کے دلکش جوتوں کا انتخاب کیا۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کے ساتھ شادی کی تقریبات کا اختتام ہوگیا۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ پر جاتی امرا کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، دعوت ولیمہ میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت خاندان کے قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی تواضع مٹن قورمہ ،چکن بریانی ،سوپ اور گاجر کے اسپیشل حلوے سے کی گئی۔

تازہ ترین