• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گزشتہ شب مشک کلیم کی بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
گزشتہ شب مشک کلیم کی بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان کی سپر ماڈل مشک کلیم کی نادر ضیاء کے ساتھ بارات کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ شب مشک کلیم کی بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

مشک کلیم نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن پاکستان کی نامور ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا کا تیار کردہ گہرا لال عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

دولہے نادر نے  سیاہ رنگ کے سوٹ کے ساتھ میرون ٹائی اور سفید شرٹ زیب تن کی۔

مشک کلیم نے  شوہر کے ساتھ بیٹھے اپنی بارات کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ مشک کلیم جمعرات کو قریبی دوست نادر ضیاء کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

 مشک کلیم نے پچھلے ماہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین