• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پیش امام کے گھر گیس دھماکا، خاتون سمیت 2 جاں بحق

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) ایئر پورٹ روڈ پرنجی ہائوسنگ اسکیم میں پیش امام کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، آگ لگنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،چار بچیوں سمیت اٹھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے دھماکے کے باعث دو منزلہ مکان ملبہ کا ڈھیر بن گیا ۔ پولیس کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقہ صلاح الدین ہائوسنگ اسکیم میں رہائش پذیر پیش امام مولوی امان اللہ کے گھر کے تہہ خانے میں گیس لیکج کے باعث گیس بھر گئی تھی اتوار کی شام ہیٹر جلانے کیلئے جیسے ہی ماچس جلائی توزوردا درھماکا ہوا اور آگ لگ گئی دھماکا اتنا شدید تھا کہ دو منزلہ مکان ملبہ کا ڈھیر بن گئی ۔دھماکے کے نتیجے میں سیف اللہ ولد اختر محمد ،اور خاتون بی بی وکیلہ دختر حمیداللہ جھلسنے اور ملبے تلے دبنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ۔

تازہ ترین