• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کی شکست، محمود جان اپنی ہی جماعت کے ارکان پر برس پڑے


ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان بلدیاتی انتخابات میں بھائی کی شکست پر اپنی ہی جماعت کے دو ارکان پر برس پڑے۔

محمود جان نے کہا کہ ایم این اے نور عالم نے کھلے عام جے یو آئی کے امیدوار کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ایم پی اے ارباب وسیم حیات نے بھی آزاد امیدوار کو بھرپور سپورٹ کیا۔

محمود جان نے کہا کہ جن کو بلے نے عزت دی ہے، وہ چند روپوں اور مقاصد کیلئے بِک گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ف  64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کرکے سب سے آگے ہے، 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔

تازہ ترین