خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی، کو اب تک 25 ویلیج کونسل کے مکمل نتائج موصول ہوگئے۔
موصول ہونیوالے مکمل نتائج میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 10 آزاد امیدوار ویلیج کونسل کی نشستوں پر منتخب ہوئے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے 5 امیدوار ویلیج کونسل کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے 6 امیدوار ویلیج کونسل کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری موصول نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے 3 امیدوار ویلیج کونسل کی نشست پر کامیاب ہوئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کا ایک امیدوار ویلیج کونسل کی نشست پر کامیاب ہوا۔