پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے نور عالم اور ایم پی اے ارباب وسیم حیات نے ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی محمود جان کے الزامات مسترد کردیے۔
نور عالم نے کہا کہ شکست ان کی وجہ سے نہیں، اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی، امیدواروں کے انتخاب کے لیے مشورہ ہی نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ارباب وسیم حیات نے کہا ہے کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ پارٹی سے باہر کسی اور کو سپورٹ کریں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی محمود جان نے الزام عائد کیا تھا کہ ایم این اے نور عالم نے کھلے عام جے یو آئی اور ایم پی اے ارباب وسیم حیات نے آزاد امیدوار کو سپورٹ کیا، جن کو بلے نے عزت دی ، وہ چند روپوں اور مقاصد کیلئے بِک گئے۔