کراچی(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 28 اور 29 دسمبر کو کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریگا۔ درخواستوں کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس قاضی محمد امین پرمشتمل تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی کے روبرو تین رکنی بینچ کراچی میں تجاوزات سمیت متاثرین کی بحالی اور دیگر معاملات پرسماعت ہوگی۔