• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانتھا کمارا قتل کیس، گرفتار 34 مرکزی ملزمان کا فرانزک ٹیسٹ مکمل


سیالکوٹ میں قتل کئے گئے پریانتھا کمارا کیس میں گرفتار 34 مرکزی ملزمان کا فرانزک ٹیسٹ مکمل جبکہ دیگر 33 ملزمان کو آج گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمان کو 17 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی جس کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے مقتول کی میت کولمبو میں ان کے گھر پہنچائی گئی جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

تازہ ترین