بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کیسز کی تعداد 200 ہوگئی۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بھارت کی 12 ریاستوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، سب سے زیادہ اومی کرون کیسز ریاست مہاراشٹرا اور دارالحکومت نئی دلی میں سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایک ہفتے کے دوران اومی کرون کیسز کی تعداد دوگنا بڑھی ہے۔
کورونا وائرس کی نئی قسم کے مریض کے متعلق بھارتی وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ 40 فیصد اومی کرون متاثرہ افراد صحتیاب یا اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے 2 کیس 2 سمبر کو کرناٹکا میں رپورٹ ہوئے تھے۔