لندن (جنگ نیوز) لندن میں پاکستان ہائی کمیشن اور اس کے برمنگھم، بریڈفورڈ، گلاسگو اور مانچسٹر کے ذیلی مشنز پیر 27 دسمبر کو باکسنگ ڈے کی تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔ لندن ہائی کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کمیونٹی پاکستان ہائی کمیشن لندن اور اس سے ملحقہ ذیلی مشنز کی ویب سائیٹ پر موجود ایمرجنسی رابطہ نمبرز پر فون کر کے قونصل رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔