• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان پاکستان کومسائل سےنکال سکتے ہیں،تنظیمات علمائے برطانیہ

اولڈھم ( پ ر )برطانیہ کی مختلف دینی تنظیموں کے قائدین نے پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کے نو منتخب میئرز،کونسلرز، تحصیل ناظمین اور یونین کونسل کے چیئرمینوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کومسائل کی دلدل سےنکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔75 سالوں سے مسلط ٹولے نے ملک و عوام کو بڑی بے رحمی سے لوٹاہے، عوام کی آرزو اور وقت کا تقاضا ہے کہ ایک موقع اقتدار کا پورے اختیار کے ساتھ لاکھوں علما کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کو بھی ملنا چاہئے۔صوبہ خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام کی واضح کامیابی نے یہ بات عیاں کردی ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں عوامی مینیڈیٹ چرایا گیا تھا۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے ووٹروں نے اس پروپیگنڈہ کو بھی غلط ثابت کر دیا کہ عوام علمائےکرام کی جماعت کو نوٹ تو دیتے ہیں ووٹ نہیں دیتے۔سرپرست اعلیٰ جمعیت علمائے برطانیہ مولانا عبد الرشید ربانی ، علامہ قاری محمد عباس ، علامہ صاحبزادہ امدادالحسن نعمانی ، مولانا حکیم اختر زمان غوری ، مولانا محمد اکرم اوکاڑوی ، مولانا قاری عبدالرشید ، مولانا سید اسد میاں شیرازی ، مولانا محمد قاسم ، مولانا ضیاء المحسن طیب ، قاری شمس الرحمان ،مولانا شفیق الرحمان، مولانا محمد اختر ، مولانا قاضی عبد السلام و دیگر حضرات نے قائد جمعیت علماء اسلام اور سربراہ پی ڈی ایم حضرت مولانا فضل الرحمان اور بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ممبران بالخصوص صوبائی دارالحکومت پشاور سے کامیابی کا اعزاز حاصل کرنے والے میئر کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔
تازہ ترین