• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الدین مزاحمتی صحافت کے علمبردار تھے، خورشید شاہ

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہاہےکہ آمرانہ ادوار میں جو سختیاں صحافیوں کو پیش آتی تھی وہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور صحافی آج بھی اغواء ہوتے ہیں، مرحوم ضیاء الدین نے اپنے 60سالہ صحافی کیریئر میں چار جرنیلوں اور مارشل لاؤں کا سامنا کیا ،بدھ کو نا مور دانشور، ایڈیٹراور ممتاز صحافی ایم الدین مرحوم کی یاد میں نیشنل پریس کلب میں پی ایف یو جے ، این پی سی اور ڈان ورکر یونین کے اشتراک سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قلم کی طاقت تلوار اور ہتھیار سے زیادہ ہے، جب تک صحافت زندہ ہے ضیاءالدین کا نام زندہ رہے گا، ضیاء الدین مزاحمتی صحافت کے علمبردار اور صحافت کا درخشاں ستارہ تھے، انہوں نے صحافت میں نمایاں کردار ادا کیا وہ بڑے ایماندار شخص تھے، وہ ایک استاد کا درجہ رکھتے تھے۔

تازہ ترین