• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں ریلی ،وزیراعلیٰ کا پتلا نذرآتش

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی کے شرکاءنے احتجاجا ًوزیراعلیٰ بلوچستان کا پتلا بھی نذر آتش کردیا۔بدھ کو ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں سول سنڈیمن ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی میں خواتین ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز کے نمائندے شریک ہوئے،ریلی کے شرکاءنے ریڈ زون جا نے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انھیں ریڈزون جانے نہیں دیا۔ بعدازں ریلی کے شرکاءانسکمب روڈ،جناح روڈ سے ہوتے ہوئے دوبارہ سنڈ یمن اسپتال پہنچے۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرفتار ڈاکٹرز کو فوری رہا کرکے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات فراہم کرے ۔ ریلی کے شرکاءنے وزیراعلیٰ بلوچستان کا پتلا بھی نذرآتش کیا اور صوبائی حکو مت کےخلاف نعرے بھی لگائے، ینگ ڈاکٹرز کی ریلی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
تازہ ترین