• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا اہم کارندہ پکڑ ا گیا، 5 فرار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لنک بادینی کلی تاج محمد کراس پر شہریوں نے موٹرسائیکل سائیکل چھننے والے گروہ کے اہم کارندے کورنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔پانچ فرار ہو گئے، گرفتار ملزم خود کو سیکورٹی اہلکار ظاہر کر رہا ہے۔ پولیس نے متعلقہ ادارے سے تصدیق کیلئے رابطہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے کلی تاج محمد کے رہائشی حاجی محمد عبدالخائق شہید تھانے میں رپورٹ درج کر ائی ہے میں اپنے دوست عنایت اللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر لنک بادینی روڈ سے گھر جا رہا تھا کہ تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم افراد نے ان سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ٗ 45ہزار نقدی اور دو موبائل چھین کر فرار ہوتے ہوئے ایک اور موٹرسا ئیکل سوار جہانزیب سے بھی موٹرسائیکل چھننے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو اسی دوران حاجی محمد اور اسکا دوست عنایت اللہ بھی موقع پر پہنچ کر مزاحمت کرتے ہوئے ایک ملزم کو پکڑ لیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اسی دوران پولیس موبائل بھی موقع پر پہنچ گئی ملزم کو پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی قبضے میں لے لی۔ ذرائع نے بتایاکہ گرفتار ملزم عرفان علی اپنے آپ کو سیکورٹی اہلکار ظاہر کر رہا ہے جس کے تصدیق کیلئے پولیس حکام نے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر لیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں ۔
تازہ ترین