• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے ابھی تک اپنی میڈیکل رپورٹس نہیں بھیجی ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ابھی تک اپنی میڈیکل رپورٹس نہیں بھیجی ہیں، نوازشریف اپنے آپ کو لیڈر سمجھتے ہیں تو وطن واپس آئیں۔

لاہور کے الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی 53 فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  0.3 فیصد رہ گئی ہے، پنجاب کی 8 کروڑ 60 لاکھ آبادی کو ویکسین لگا چکے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں 8 اسٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جارہے ہیں۔ گنگا رام اسپتال لاہور میں 650 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ بلاک بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری سے پنجاب کے تمام 3 کروڑ خاندانوں کو صحت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں، صحت کارڈ کے لئے زیادہ سے زیادہ اسپتالوں کو منتخب کیا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ کی بجائے اپنے ملک آکر لیڈری کریں۔

تازہ ترین