اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نالہ لئی منصوبہ کے بعد اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کروں گا‘افسران اپنے اوپر بیٹھے افسران کا دل خوش کرنے میں لگے ہیں‘اسلام آباد کے پاس اربوں روپے ہیں ،غریبوں کو دینے کیلئے دل نہیں‘باتیں وہ زیادہ گردش کرتی ہیں جن میں مصالحہ ہواورکسی کی پگڑی اچھالی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کرسمس کی تقریب سےبطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں مسیحی کالونی کے بیان پر قائم ہوں، کالونی میں صرف مسیحی شہری ہی رہیں گے۔