• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری فنڈز کو صحیح طور پر استعمال یقینی بنایا جائے، کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمٰن بلوچ کی زیرصدارت ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن، یاسر خان بازئی،اسسٹنٹ کمشنرپولیٹکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہ جہان کاسی سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں میونسپل کارپوریشن حرمزئی اور چمن کے مالی سال 2021-22کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا گیااس دوران بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس پر بحث کی گئی کمشنرکوئٹہ ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انہیں عوامی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لایا جائے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے جائے اور سرکاری فنڈز کو صحیح طور پر استعمال میں لاتے ہوئے عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد مہیا کئے جائیں انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل، ان کی پائیداری اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بعد ازاں اجلاس میں ضلع میونسپل کارپوریشن حرمزئی اور چمن کا بجٹ ڈی سی سی کی سطح پر منظور کر لیا گیا۔
تازہ ترین