• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا دوسرا حصہ کب ریلیز ہوگا؟

وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’روحانی جمہوریت‘ کا دوسرا حصہ 25 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

’روحانی جمہوریت ‘جنون بینڈ کے سلمان احمد کے انٹرویوز پر مبنی وزیراعظم عمران خان پر بننے والی ایک دستاویزی فلم ہے جس میں کرکٹ، دوستی، سماجی سرگرمیاں اور پاکستانی سیاست میں ان کی حتمی فتح کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس سیریز کا دوسرا حصہ25 دسمبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔

"روحانی جمہوریت" وزیراعظم عمران خان کے بارے میں 140 منٹ کی دستاویزی فلم ہے، جنون گروپ کے علی سلمان کے انٹرویو پر مبنی ہے۔ یہ اکتوبر 2021 میں ریلیز ہونے والی چار حصوں کی سیریز ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے 35 سالہ سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

سلمان احمد نے بتایا  تھا کہ ان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں حقیقی ویڈیوز اور تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ان کے مطابق ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘ یا ’روحانی جمہوریت‘ نامی دستاویزی فلم میں عمران خان کی 35 سال کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو گزشتہ 35 سال سے جانتے ہیں اور ان کے پاس ان کی کئی پرانی ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں جب کہ انہوں نے دیگر ذرائع سے بھی مواد حاصل کیا۔

سلمان احمد کے مطابق ’اسپریچوئل ڈیموکریسی‘ نامی دستاویزی فلم چار حصوں پر مشتمل ہے، جس میں سے پہلے حصے میں عمران خان کی وزیر اعظم بننے سے پہلی کی زندگی اور سوچ کو دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دستاویزی فلم کے دوسرے حصے میں عمران خان کے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سیاسی خیالات ہیں جب کہ تیسرے حصے میں وبا کے باوجود حالات سے نمٹنے اور آخری حصے میں وزیر اعظم کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کی گئی ہے۔

سلمان احمد کے مطابق دستاویزی فلم انگریزی زبان میں تیار کی گئی ہے اور اس میں کئی عالمی رہنماؤں اور مشہور شخصیات کے انٹرویوز بھی شامل ہیں، جنہیں انہوں نے خود اور فلم ساز شعیب منصور نے شوٹ کیا۔

تازہ ترین