• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ہمارے 3سفارتکاروں کو ویزے جاری کریگا، ایران

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایران کے 3سفارتکاروں کو ویزا دینے پر آمادہ ہو گیا ہے، تہران میں اپنے عراقی ہم منصب فواد حسين کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں مذاکرات کا اگلا دور جلد ہی عراقی دارالحکومت بغداد میں منعقد ہو گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی "تسنیم" کے مطابق یہ سفارتکار جدہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے صدر دفتر میں کام کریں گے۔ ادھر امریکی خبر رساں ایجنسی "بلومبرگ" نے اس اقدام کو دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات کی بہتری کی کوششوں میں پیش رفت قرار دیا ہے۔ عبداللہیان نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ منظوری ایک ہفتہ قبل دی گئی۔

تازہ ترین