• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے گرین لائن بس کا ٹکٹ خرید لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں آج سے چلنے والی گرین لائن بس میں سفر کے لیے ٹکٹ خرید لیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل گرین لائن بس میں سفر کر یں گے اور اس میں مسافروں کے لیے موجود سہولتوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

اس سے قبل انہوں نے بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے حوالے سے کراچی میں ان کے مزار پر حاضری دی۔

انہوں نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کرتے ہیں کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس بھی آج سے شروع ہو گئی ہے، امید ہے اس کے ساتھ دیگر سروسز بھی شروع ہو جائیں گی۔

تازہ ترین