• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی والے تیاری کر لیں، چھتریاں نکال لیں، محکمۂ موسمیات نے کراچی میں کل اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر سے شہرِ قائد میں سردی بھی رنگ جمائے گی، شہر سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔

اس سسٹم کے تحت بالائی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

ادھر جگلوٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم بند ہو گئی ہے۔

شاہراہِ قراقرم کی بندش سے مسافر پھنس گئے، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے جنوبی علاقوں اور سندھ کے بعض شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے پہاڑوں پر برف باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین