پشاور(نمائندہ جنگ)تھانہ پھندو کی حدود آفریدی آباد میں چیئر مین کے منتخب ہونے کی خوشی میں فائرنگ کے نتیجے میں 13سالہ لڑ کا جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے ۔کامران ولد ابراہیم سکنہ آفریدی آباد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا رشتہ دار اورسابق جنرل کونسلر حاجی بخت بلند خان کا بیٹا محمد حسین جنرل کونسلر کی نشت جیت چکا تھا زیادہ ووٹ حاصل کرنے پروہ علاقے کاچیئر مین منتخب ہوا جیت کی خوشی میں عبدالرحمن عرف نرے ولد شمس الرحمن ہوائی فائرنگ کررہاتھا اس دوران اس کے ہاتھ سے پستول پھسل گیا جس سے گولی چلنے سے وہ ،تیرہ سالہ عادل ولد حیات اور شاکرولد رومان گل سمیت شدید زخمی ہوگئے مجروحین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے ملزم عبدالرحمن کے خلاف قتل خطاء کا مقدمہ درج کر لیا۔