• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناشتوں اور خصوصی پکوانوں نے برسات کا لطف بڑھا دیا


چھٹی کے دن گرما گرم ناشتوں اور خصوصی پکوانوں نے برسات کا لطف بڑھا دیا ۔

سردی کی برسات ہو اور چھٹی کا دن ہو تو کچن کی بھی چھٹی ہوجاتی ہے۔

دن کی شروعات میں ہی تگڑا ناشتہ مل جائے تو کیا کہنے، مرغ چنا، لچھے دار پراٹھے، آملیٹ، پائے اور بھاپ اڑاتی دودھ پتی چائے تو مزہ ہی دوبالا ہوجائے۔

لاہور میں لچھے دار پڑاٹھوں، پائے اور مرغ چنے کی دکانوں پر خوش خوراکوں نے دھاوا بول دیا۔

خیبر پختون خواہ میں بھی کئی شہروں میں بارش برس رہی ہے، کہیں تیز تو کہیں ہلکی ہے۔

برسات کے باعث ادھر باجوڑ میں چپلی کباب اور بریانی کی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔

باجوڑ کی سردی اور برسات میں قہوہ نہ پیا تو کیا مزا کیا؟

کوئٹہ میں روایتی سجی، مچھلی اور جھینگوں کا بول بالا رہا جبکہ چٹخارے دار کڑھائی نے رنگ جمادیا۔

سرد موسم میں مچھلی کی تو کیا ہی بات ہے، چٹخارے دار کڑاہی اور پھر آخر میں میٹھے کے لیے گرما گرم جلیبی کھاتے جائیں اور واہ، واہ کرتے جائیں۔

تازہ ترین