سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوئی تو ملک بھر سے سیاحوں نے حسین مقامات کا رُخ کرلیا۔
سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ کالام اور مالم جبہ میں برف باری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔
روئی کی مانند گرنے والے برف کے گولوں کا نظارہ کرنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کے مضافاتی علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔
ایک سیاح نے کہا کہ پشاور میں دھواں اور آلودگی تھی، یہاں آئے تو بہت مزہ آیا، لائیو سنو فال دیکھ رہے ہیں۔
ایک نے مزید کہا کہ زندگی میں پہلی دفعہ سنو فال دیکھ رہا ہوں، پہلے دو تین دفعہ آیا ہوں لیکن برف باری نہیں تھی، یہاں آکر بہت مزہ آیا ہے۔
سیاح کہتے ہیں کہ برف باری کے مناظر سحر طاری کردیتے ہیں جبکہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے بعد بالائی علاقوں تک رسائی آسان ہوگئی ہے۔
ایک اور سیاح کا کہنا تھا کہ ادھر آکر بہت اچھا لگا، لائیو سنو دیکھنے کو ملی، بچوں نے خوب انجوائے کیا اور جس مقصد کے لیے آئے تھے کہ انجوائے کر سکیں وہ پورا ہوگیا اور بہت مزہ آیا۔
آنے والے سیاحوں کا کہنا تھا کہ برف باری اور حسین مناظر ان کو مدتوں یاد رہیں گے، مصروف زندگی سے اپنے اور خاندان کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے۔