• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع، سیاحوں کا رش، ٹریفک جام


ملکہ کوہسار مری ميں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم سرد ہوگیا۔

برفیلی ہواؤں کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی، بچے بڑے سب ہی موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے، بڑی تعداد میں سیاحوں کے مری پہنچنے سے ٹریفک جام ہوگیا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔

لوئر دیر کے بالائی علاقوں شاہی ٹاپ، بن شاہی اور کل پانی میں بھی برف باری ہوئی ادھر مالم جبہ میں بھی برف باری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

وادی زیارت میں رات کی برف باری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، کراچی سے بڑی تعداد میں سیاح پہنچ گئے۔

کراچی میں ناگن چورنگی، بفرزون، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اور ایف بی ایریا میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

اسلام آباد میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گلگت بلتستان میں بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ میں برف باری ہوئی۔

تازہ ترین