تہران(خبرایجنسی) ایران نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔
ایرانی کسٹمز کے ترجمان روح اللہ لطفی کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی صدر دفتر کے فیصلے کے مطابق غیر ملکی شہریوں کا ایران میں داخلہ 25دسمبر سے 15 دنوں کے لیے ممنوع ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان ممالک میں ترکی، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، آرمینیا اور عراق شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ صرف ان لوگوں کو ایران میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس اسٹوڈنٹ، میڈیکل اور ورکنگ ویزا اور رہائشی اجازت نامے ہوں۔