• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمرتی ایرانی نے اپنے ہونے والے داماد کو وارننگ دے ڈالی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مرکزی وزیر و اداکارہ سمرتی ایرانی نے اپنے ہونے والے داماد کو وارننگ دے ڈالی۔بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی ان دنوں مرکزی وزیر برائے ترقی نسواں اور اطفال (ویمن اور چائلڈ ڈیویلپمنٹ) ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ سمرتی ایرانی کی بیٹی شنیلے ایرانی نے اپنے دوست سے منگنی کرلی ہے۔سمرتی ایرانی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہونے والے داماد کی جانب سے بیٹی کو انگوٹھی پہنانے کی تصویر پوسٹ کی ہے اور ساتھ ہی دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔انہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ یہ پوسٹ اس شخص کیلئے ہے جس نے ہمارا دل جیت لیا ہے اور ہم اسے پاگل فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے داماد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیملی میں ایک اور پاگل شخص سے ملاقات ہوگی جو کہ سسر ہیں اور اتنا ہی نہیں مجھ جیسی بری ساس (یہ آفیشلی دھمکی ہے) سے بھی سامنا کرنا ہوگا۔بھارتی وزیر کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی کی منگنی کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کئی بالی وڈ شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی سمرتی ایرانی کی بیٹی کی منگنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین