کوئٹہ(خ ن)مشن کلینر پاکستان کے تحت سیڈ وینچرز، فیلپ مورس پاکستان، ای وائی ڈی ایس اور دی فیوچر اِز ینگ کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے بڑے میونسپل شہروں جن میں کراچی، لاہور اور پشاور کی طرح کوئٹہ شہر میں بھی کلین اپ کمپئن زوروشور سے اور بڑے پیمانے پہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں چوتھی صفائی مہم اور کچرہ دان لگوانے کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز اور ضلعی انتظامیہ نے بھی شرکت کی اور ان کا بھرپور تعاون کیا۔ اس مہم کی خاص بات یہ تھی کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے recycling پہ بھی انکا دلچسپ کام ہے۔ صرف کوئٹہ میں اب تک 1150 کلوگرام کچرا اٹھایا جاچکا ہے جن میں 616 سے زائد رضاکاروں نے شرکت کی ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس مشن کلینر پاکستان مہم میں میونسپل، ضلعی انتظامیہ اور عوام کی بھرپور شرکت ہوگی اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اوّل دستے کا کام سرانجام دیا جائے گا۔