ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ ملتان سٹی سیکرٹریٹ میں سٹی صدر عابدہ بخاری کی قیادت میں بینظیر بھٹو کی 14 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ قرآن خوانی ہوئی، شمعیں جلا کر بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔رہنماؤں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک کی بقا اور جمہوریت کی خاطر جو قربانیاں دیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی اپنے متوقع قاتلوں کی نشاندہی کر دی تھی ستم یہ ہے کہ بی بی کے قاتل آج بھی زندہ ہیں کارکن بی بی کے قاتلوں کو ہر گز معاف نہیں کریں گے۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ونگ کی رہنماؤں مریم ناز، شیمیم اختر ،جنت بی بی، رقیہ شبیر ،ممتاز بی بی، سخاوت بی بی ، فاطمہ نصرت بی بی ، پروین بی بی، سیمرا ندیم ،پروین نصیر، طاہرہ بی بی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی ڈسڑکٹ کلچر ونگ کی جانب سے یوسی 41طوطل پورہ چوک پر ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔اس موقع پر ملک ارشد اقبال بھٹہ،میر کامران مگسی، مہر شاکر، ملک فیاض، ملک امتیاز، شہباز خان رند، ظفر بھٹی، شمشاد سیال، ملک اقبال ڈوگر، خالد شکور انصاری، جگنو خان، اصغر بزدار،فرحان عابد، اعجاز شاہ، ملک عامر جٹ ودیگر نے شرکت کی۔