• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور تعمیر کی منظوری دینے والوں کیخلاف تفتیش شروع

نسلہ ٹاور تعمیر کرنے کی منظوری دینے والوں کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیشی پولیس کی ٹیمیں ریکارڈ لینے متعلقہ دفاتر پہنچ گئیں، ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم ایس بی سی اے دفتر پہنچی اور تعمیرات کی منظوری دینے والوں کا ریکارڈ طلب کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی دوسری ٹیم سندھی مسلم کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پہنچی، ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ نے ایس بی سی اے دفتر میں ڈائریکٹر ایڈمن سے ملاقات کی۔

حکام کا کہا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن نے نسلہ ٹاور تعمیر کے وقت تعینات افسران کا ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ نسلہ ٹاور تعمیر کرنے کی منظوری دینے والوں کے خلاف ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایسٹ زون مقدس حیدر کے مطابق ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 161، 167، 218، 408، 409، 420، 447 اور 34 درج کی گئی ہے۔

تازہ ترین