• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر قانون محمود مانڈوی والا چیئرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی تعینات


وفاقی کابینہ نے محمود مانڈوی والا کی بطور چئیرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

محمود مانڈوی والا نے لندن اسکول آف اکنامکس سے پولیٹِکل سائنس اور قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔

انہوں نے لنکن ان لندن سے بیرسٹری کی تعلیم بھی مکمل کی اور کارپوریٹ وکیل کے طور پر ان کا شمار پاکستان کے سرکردہ وکلاء میں ہوتا ہے۔

وہ گذشتہ 38 سال سے کمرشل اور کارپوریٹ لاء پریکٹیس کررہے ہیں۔ وہ اداروں کے ادغام، بینکنگ اور نجکاری میں مالی تنظیم نو کے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں۔

اس وقت وہ اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈپازٹ پروٹیکشن کارپویشن کے ممبر ہیں۔ محمود مانڈوی والا 2013 میں سندھ حکومت میں نگران وزیر بھی رہے ہیں۔

تازہ ترین