ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت کے بعد دورۂ روس کی تیاری کررہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پیوٹن نے ابراہیم رئیسی کو اگلے سال کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے۔ دورے میں دوطرفہ، علاقائی، قومی تعاون خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔
واضح رہے کہ 2017 کے بعد یہ کسی ایرانی صدر کا روس کا پہلا دورہ ہوگا، ماسکو اور تہران کے درمیان مضبوط سیاسی، اقتصادی اور فوجی تعلقات ہیں۔