• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق،کراچی سب سے آگے

اسلام آ باد (خبرایجنسی) وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں 27 دسمبر تک اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آگئے ہیں ، کراچی میں 33، اسلام آباد میں 17، لاہور میں 13 اومی کرون کیسز کی تصدیق ہوئی، مجموعی کیسز میں سے 12 افراد کا تعلق انٹرنیشنل ٹریول ( بین الاقوامی سفر ) سے تھا، حکام نے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ کردیا،متاثرہ افراد کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کی اقسام میں تبدیلی کے باوجود ویکسینیشن اورایس او پیز پرعمل لازم ہے، تمام منظور شدہ ویکیسن وبا سے بچائو میں انتہائی موثر ہیں، وزارت صحت نے شہریوں پر ویکسین لگوانے کیلیے زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ویکیسن کی دونوں خوراکیں اور اہل افراد بوسٹر بھی لگوائیں۔

اہم خبریں سے مزید