• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور میں مشکوک اکاؤنٹس اور ترسیلات پکڑے گئے

اسلام آباد (خبرایجنسی)مشکوک بینک اکاؤنٹس اور ترسیلات کے حوالے سے ملک کے 10بڑے شہروں میں تحقیقات مکمل کرلی گئیں، کراچی،لاہور، اسلام آباد ، پشاور میں مشکوک اکاؤنٹس اور ترسیلات پکڑے گئے ،ادارہ برائے مالیاتی نگرانی کی تحقیقاتی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ برائے مالیاتی نگرانی(ایف ایم یو) کی جانب سے ملک میں مشکوک بینک اکاؤنٹس اور ترسیلات کے حوالے سے جاری تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں ،رپورٹ کے مطابق ملک میں مشکوک بینک اکاؤنٹس اور ترسیلات کے حوالے سے تحقیقات دو سال سے جاری تھیں جن اکاؤنٹس پر شکوک تھے ان کی دو سال تک نگرانی کی گئی اور مشکوک ثابت ہونے پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تازہ ترین