تہران (جنگ نیوز) ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی صدر آئندہ برس کے اوائل میں ماسکو کا دورہ کریں گے، اس دوران ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات ہوں گے۔ یہ بات علی بہادری جہرمی نے منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے صدر سید ابراہیم رئیسی روسی صدر ʼپیوٹن ʼ کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ حکومتی ترجمان نے بتایا کہ یہ دورہ خطے کے ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دینے کے لیے ملکی پالیسی کی ترجیح کے فریم ورک کے اندر ہے۔