• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجات کے لئے عوام کی نظریں مولانا فضل الرحمن پر لگی ہوئی ہیں

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ اور ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نعیم قاسمی نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے اس بیان پر کہ خیبر پختونخوا میں قدامت پرستی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کو اکثریت حاصل ہوئی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام قدامت پسند نہیں بلکہ اسلام کے شیدائی اور سیاسی طور پر بہت زیادہ باشعور ہیں نااہل نالائق اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے عوام کی نظریں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف لگی ہوئی ہیں اور عوام نے مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ جے یو آئی کے رہنمائوں نے پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے سابق چیئرمین حاجی غلام علی کے صاحبزادے حاجی زبیر علی کی شاندار کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی نظریں جمعیت علمائے اسلام قومی وطن پارٹی اور اہل سنت والجماعت کے نامزد امیدوار حاجی زبیر علی کی شاندار کامیابی جبکہ صوبائی وزرا اور بیلٹ پیپرز پر سرکاری طورپر ٹھپے لگانے کے باوجود حکمران جماعت کے امیدوار کی عبرتناک شکست سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام نے نااہل نالائق و کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین