• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوست محمد خان کی شیخ رشید پر تنقید، سینیٹ میں قہقہے


سینیٹ میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے اس وقت چرچے ہوئے جب حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر دوست محمد خان نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا، وزیرِ مملکت علی محمد خان نے دوست محمد خان اور شیخ رشید میں مقابلۂ حسن کرانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر دوست محمد خان نے کہا کہ شیخ رشید روزانہ میڈیا پر نظر آتے ہیں مگر ایوان میں ہم نے کبھی ان کی شکل بھی نہیں دیکھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد سینیٹ میں آ کر جواب دیں تاکہ ہم ان کی شکل بھی دیکھ لیں۔

سینیٹر دوست محمد خان کی تقریر پر سینیٹ میں ارکان کے قہقہے گونجنے لگے۔

اس پر وزیرِ مملکت علی محمد خان نے کہا کہ سینیٹر دوست محمد خان اور وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید میں مقابلۂ حسن کرائیں، یہ دونوں خوبصورت ہیں۔

علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر عطاء الرحمٰن کو اس مقابلۂ حسن کا جج مقرر کرتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ شیخ رشید کو کہیں کہ وہ یہاں ایوان میں آئیں، وہ سینیٹ میں بھی دیدار کرائیں۔

تازہ ترین