• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا

دنیا بھرمیں ایک ہفتےمیں رپورٹ کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں ایک ہفتے میں کورونا کے 9 لاکھ 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کے ریکارڈ کیسز 22 سے 28 دسمبر کے دوران رپورٹ ہوئے۔


اس سے قبل اپریل میں ایک ہفتے میں کورونا کیسز کی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار تک ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز زیادہ تر یورپ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ سے متعلق مجموعی خطرہ اب بھی بہت زیادہ ہے۔

تازہ ترین