• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوٹنگ چیمپئن شپ، پاک آرمی اور نیوی میں میڈلز کی جنگ عروج پر

چھٹی چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اور نیوی کے درمیان میڈلز کے حصول کیلئے جنگ جاری ہے۔

پی این ایس کارساز کے شوٹنگ رینج پر 10 ڈپارٹمنٹ کے 400 پلئیرز کے درمیان مقابلے جاری ہیں، لیکن پوائنٹس ٹیبل پر راج کرنے کے لئے پاکستان آرمی اور نیوی کے شوٹرز کے درمیان زبردست شوٹنگ جاری ہے۔

ادھر مردوں میں پاکستان آرمی کا پلڑا بھاری ہے تو نیوی کی خواتین آگے ہیں۔

رسم گل نے اولمپک ایونٹ اسپورٹس پسٹل کی 25 میٹر میں ریکارڈ بریک کیا انہوں نے رابعہ کے 52 اسکور کو بریک کرتے ہوئے 60 اسکور بنایا اور ٹیم ایونٹ اپنے نام کیا۔

انفرادی مقابلوں میں کلیم اللّٰہ نے 551 اسکور کے ساتھ گولڈ، گلفام جوزف سلور اور اظہر عباس برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان آرمی پہلی پوزیشن پر ہے، ایک گولڈ کے فرق سے پاک نیوی کی دوسری اور واپڈا تیسرے نمبر پر آگیا ہے، شوٹنگ مقابلے 2 جنوری تک جاری رہیں گے۔

تازہ ترین