• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو واپس لانے میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، ملیکہ بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران ملیکہ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کی گارنٹی شہباز شریف نے لی تھی، عدالت ان سے پوچھ سکتی ہے۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ جہاں تک نواز شریف کو وطن واپس لانے کی بات ہے، اس عمل میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ن لیگ کو کوئی نہ کوئی بیانیہ چاہیے۔

ملیکہ بخاری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے، ان کی حکومت 500 ارب کے قرضے چھوڑ کر گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار بڑھی، بھارت میں پٹرول اور گندم کی قیمت ہمارے یہاں سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین